راجر فیڈرر اور رافیل ندال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم مقابلے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رافیل ندال بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
رافیل ندال سال 2014 کے بعد پہلی بار گرینڈ سلیم مقابلے
اتوار کو میلبرن میں سپین کے رافیل ندال کا فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اور سب سے زیادہ گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے کا اعزاز رکھنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے ہو گا۔
سیمی فائنل میں رافیل ندال نے گریگور دیمیتروف کو 6-3 5-7 7-6 (7-5) 6-7 (4-7) سے شکست دی۔
گریگور دیمیتروف کو نہ صرف رواں سال کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ پہلی بار کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔
میچ میں کامیابی کے بعد رافیل ندال نے کہا ہے کہ'میں نے کھبی آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ اب ہم دونوں کے لیے ایک خاص چیز ہے کہ ایک بار پھر ایک بڑے فائنل میں کھیل رہے ہیں۔ لازمی ہم دونوں نے نہیں سوچا ہو گا کہ یہاں ہم دوبارہ ہوں گے۔'
جمعے کو سیمی فائنل سے پہلے اس بارے میں بہت کہا جا رہا تھا کہ ندال اور راجر کے درمیان فائنل موقع ہے۔
دونوں نویں بار کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس سے پہلے جمعرات کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں فیڈرر نے اپنے ہم وطن سٹینسیلاس واورنکا کو ایک سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔
اس ٹونامنٹ کی اور خاص بات یہ ہو گی کہ فائنل میں پہننچے والے چاروں کھلاڑیوں کی عمریں 30 برس یا اس سے زیادہ ہیں۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار بہنیں 36 سالہ وینس اور 35 سالہ سرینا ولیمز فائنل میں آئیں گی تو یہ نواں موقع ہو گا کہ وہ کسی گرینڈ سلیم مقابلے کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔








