’گلیکسی نوٹ سیون تبدیل کر لیں یا استعمال نہ کریں‘

،تصویر کا ذریعہAP
جنوبی کوریا کی موبائل بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون فون خریدنے والوں سے کہا ہے کہ وہ فون کا استعمال بند کر دیں یا پھر اسے دوسرے فون سے تبدیل کرلیں کیونکہ اس فون کے ’دھماکے‘ سے پھٹنے کے خطرات ہیں۔
سام سنگ نے گذشتہ ہفتے 25 لاکھ فون کی واپسی کا اس کا وقت اعلان کیا جب اسے یہ پتہ چلا کہ یہ فون چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹ جاتا ہے۔
٭ <link type="page"><caption> ’نوٹ سیون فون طیارے پر لانے سے گریز کریں‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2016/09/160909_galaxy_note_7_note_to_use_in_flight_sr" platform="highweb"/></link>
جبکہ امریکی حکام نے اس سے قبل فضائی مسافروں کو تنبیہ کی ہے کہ سام سنگ کا نیا موبائل فون گلیکسی نوٹ سیون نہ تو دورانِ پرواز چارج کیا جائے اور نہ ہی اُسے آن کیا جائے۔
جنوبی کوریا کی کمپنی نے کہا کہ وہ 19 ستمبر کے بعد فروخت ہونے والے تمام فونز کے بدلے میں دوسرے فون فراہم کرے گا۔

دنیا میں سب سے زیادہ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے ایک بیان میں کہا: ’ہماری صارفین کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔
’گلیکسی نوٹ 7 کے تمام صارفین سے استدعا ہے کہ وہ متبادل ملنے تک اپنے فون کو بند رکھیں اور جہاں سے اسے خریدا ہے فورا وہاں جاکر اسے واپس کر دیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سنیچر کو متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز امارات اور اتحاد دونوں نے اپنے طیاروں پر اس فون کے استعمال کی ممانعت کر دی ہے۔
سنگاپور ایئرلائنز، قینٹاس اور ورجن آسٹریلیا میں اسی طرح کی پابندی عائد ہے۔
امریکی ٹی وی چینل فوکس 10 کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ گیلیکسی نوٹ سیون کے سبب ایک شخص کی جیپ میں آگ لگ گئي تھی۔
سام سنگ نے کہا ہے آگ کا سبب بیٹری میں کوئی خرابی ہے لیکن یہ پتہ چلانا بہت مشکل ہے کہ فروخت ہونے والے کن فونز کی بیٹریوں میں خرابی ہے۔
یہ فون گذشتہ ماہ لانچ کیا گیا تھا اور لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا تھا۔







