زمین اور چاند کے ایک ساتھ’رقص‘ کے مناظر

امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلا میں زمین اور چاند کے ایک ساتھ سفر کرنے کی غیر معمولی فلم جاری کی ہیں۔
چاند اور زمین کے ایک ساتھ سفر کرنے کی ویڈیو سیارہ مشتری کی جانب روانہ کیے گئے جونو نامی خلائی جہاز کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب جونو اکتوبر میں زمین کے قریب سے گزرا تھا تاکہ مشتری کے سفر کے لیے مدار حاصل کیا جا سکے۔
<link type="page"><caption> جونو سیارہ مشتری کی جانب روانہ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2011/08/110806_juno_jupiter_zs.shtml" platform="highweb"/></link>
ویڈیو میں زمین اپنے مدار میں گردش کی رہی ہے جبکہ چاند اس کے بالکل پیچھے ہے۔
ویڈیو میں پہلے چاند بائیں جانب نظر آتا ہے پھر چاند دائیں جانب آگے بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور زمین اس کے قریب ہوتی چلی جاتی ہے۔
جونو خلائی جہاز کے چیف سائنسدان سکاٹ بولٹن کا کہنا ہے کہ نئی تصاویر دیکھ کر لوگ یہ سوچیں گے کہ کائنات میں ہم کس جگہ پر ہیں۔
سکاٹ بولٹن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’انسان چاند اور زمین کو’ کائناتی رقص‘ کرتا دیکھ سکتے ہیں اور میرے خیال میں یہ سب کو ایک نظارے میں تبدیل کر دیتا ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امریکی شہر سان فرانسیسکو میں ماہرین فلکیات کے ایک اجلاس’امریکن جیوفزیکل یونین‘ میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بولٹن نے کہا کہ اس سے پہلے چاند اور زمین کی حرکت کے مناظر ریکارڈ کیے جا چکے ہیں تاہم اس قدر فاصلے سے دونوں کی تصاویر پہلی بار حاصل کی گئی ہیں۔
فلائے بائے کے نام سے یہ فلم یوٹیوب پر موجود ہے اور کے ساتھ فلموں کے مشہور موسیقار وینجلس کی دھن بھی شامل ہے۔

سائنسدانوں نے جونو پر کیمرے کا ایک نظام نصب کیا ہے تاکہ مشتری کے سفر کے دوران یہ تصاویر اور ویڈیو حاصل کرتا رہے۔
چاند اور زمین کی ویڈیو اس پر نصب مرکزی کیمرے سے نہیں بنائی گئی بلکہ اس کے لیے ستاروں پر نظر رکھنے والے آلات کی مدد سے بنائی گئی۔
اگست سال 2011 میں ناسا نے ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کا جونو خلائی جہاز مشتری کے لیے روانہ کیا تھا۔
اس خلائی جہاز پر کوئی انسان سوار نھیں ہے اور یہ مریخ کے قریب سے گزرتا ہوا سال 2016 میں مشتری کے مدار میں داخل ہو گیا اور نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کی پیدائش اور ارتقاء پر تحقیق کرے گا۔







