ملیریا ویکسین تیار، اسی فیصد کامیابی

مليريا سے بچاؤ کي ويکسين تيار کرنے والے سائنسدانوں نے اپنے تجربات کےکچھ نتائج شائع کيے ہیں۔ يہ نتائج انتہائي حوصلہ افزا ہیں اور اس کی کاميابي کا تناسب بہت زيادہ ہے۔
امريکي رياست ميري لينڈ کی ایک بائیوٹیک لیبارٹری میں سائنسدان مچھروں کو برقي شعاعوں سےگزار کر ان طفيليوں یا پیراسائٹس کو کمزور کرتے ہيں جس سے مليريا پھيلتا ہے۔
سائنسدان پھر ان کمزرو طفيليوں کو انسانوں کے جسم ميں داخل کرتے ہیں تاکہ انسان کا قوت معدافت کا نظام حرکت میں آئے اور مضبوط ہو۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جتنے بھی رضاکاروں پر تجربہ کيا گيا ان میں سے اسي فيصد میں مليريا کے خلاف قوت مدافعت پيدا ہوگئي۔
البتہ سائنسدانوں کی ٹيم سربراہ نے کہا ہے کہ ابھي تک ہونے والے ٹرائل انتہائي محدود پيمانے کے ہیں اور اس ویکیسین کا بڑھانے پیمانے پر ٹرائل کرنے کی ضرورت ہے۔



