کورونا وائرس اور آلودگی: ‘پھینکے ہوئے ماسک سمندر میں کسی وہیل کی جان لے سکتے ہیں’

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ لیکن اس دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ حفاظتی سامان سمندروں میں آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔

بعض اعداد و شمار کے مطابق ہم 129 ارب ماسک اور 65 ارب پلاسٹک کے دستانے ہر ماہ استعمال کرتے ہیں۔ ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ طبی سامان سمندروں میں تیرتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ماسک اور دستانے ساحلوں پر بھی نظر آتے ہیں۔