سموگ: کیا صرف ماسک پہننے سے آلودگی کے اثرات سے بچا جا سکتا ہے؟

،ویڈیو کیپشنسموگ: کیا صرف ماسک پہننے سے آلودگی کے اثرات سے بچا جا سکتا ہے؟

برصغیر کے دو بڑے شہروں دہلی اور لاہور میں ماحولیاتی آلودگی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے اور حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے اور گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔

تاہم آلودگی کی وجہ سے زندگی کا پہیہ تو نہیں رکتا اور سکول جانے والے طلبا اور نوکری پیشا افراد کو روز گھر سے نکلنا ہی پڑتا ہے۔ تو ایسے میں انھیں کیا حفاظتی تدابیر اپنانی چاہیے؟

بی بی سی کے اننت پرکاش نے دہلی میں سانس کی بیماریوں کے دو ماہرین سے بات کی۔