جدید مصنوعی اور سستی ٹانگ جو معذور لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے

،ویڈیو کیپشنکیسے ایک جدید اور سستی مصنوعی ٹانگ لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لا سکتی ہے

جدید مصنوعی بازوؤں اور ٹانگوں کی قیمت ہزاروں ڈالر تک جاتی ہے۔ لیکن برطانوی موجد ایڈ پیننگٹن رج نے ایک نئی مصنوعی ٹانگ ایجاد کی ہے جس کی قیمت صرف 125 ڈالر ہے۔

ایڈ پُر امید ہیں کہ ان کی یہ ٹانگ دنیا بھر کے معذور افراد کا سہارا بنے گی بالخصوص ان افراد کے لیے جو ترقی پزیر ممالک سے ہیں جہاں صحت کے آلات کے لیے فنڈز کا فقدان ہے۔