’روبوٹ جسے آپ خود کام کر کے سکھاتے ہیں‘

،ویڈیو کیپشنروبوٹ کو ورچول ریئلٹی کی مدد سے کام کرنا سکھایا جاتا ہے

روبوٹس بناتے تو انسان ہیں مگر وہ انسانوں سے کہیں زیادہ بڑھ کر کام کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبا نے اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جس کو وہ ورچول ریئلٹی کی مدد سے کام کرنا سکھاتے ہیں اور پھر وہ بغیر کسی انسانی مدد کے متعدد بار وہی کام خود سے سر انجام دیتا ہے۔ مزید دیکھیے موسیٰ یاوری کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔۔