کراچی کا سٹیمر سرکل: ’پلیز ہمارا جملہ مکمل مت کریں‘
ہمارے اردگرد کتنے ہی ایسے لوگ ہوں گے جن کے دوستوں یا رشتے داروں میں سے کوئی فرد ہکلاتا ہوگا۔ جہاں کچھ لوگ ہکلانے والے افراد کا مذاق اڑاتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو نہیں جانتے کہ ایسے افراد سے گفتگو کرتے وقت کیا احتیاط برتنی چاہیے۔
شیراز اقبال کراچی میں ہکلانے والے افراد کے لیے بنائے جانے والے سپورٹ گروپ سٹیمر سرکل کے بانی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک دوسرے سے رابطوں اور ملاقاتوں کے ذریعے ناصرف ممبرز کی ہکلاہٹ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
شیراز اقبال سے ملوا رہے ہیں کریم الاسلام اپنی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔


