آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’سپر بلڈ وولف‘ چاند گرہن
ستاروں کا مشاہدہ کرنے والوں نے آسمان پر اس غیر معمولی چاند گرہن کو دیکھا ہے جو اتوار کی رات شروع ہوا۔
اس نظارے کے دوران سپر بلڈ وولف مون سرخ رنگ کا زیادہ روشن اور زمین کے قریب دکھائی دیا۔
یہ منظر پہلے شمالی اور جنوبی امریکہ اور ساتھ ہی ساتھ مغربی یورپ کے علاقوں میں دیکھا گیا۔ برطانیہ کے کچھ حصوں میں بادلوں کی وجہ سے واضح طور پر نہیں دیکھا جا سکا۔
اگلا مکمل چاند گرہن دو سال بعد 26 مئی 2021 کو متوقع ہے۔
نیویارک کی سیراکس یونیورسٹی میں استاد والٹر فریمین کہتے ہیں کہ زمین سے تھوڑی سی روشنی منعکس ہو کر چاند تک پہنچتی ہے۔
’یہ تھوڑی سی سرخ روشنی اب بھی چاند کو روشن رکھے ہوئی ہے اور اسے دیکھنے کے لیے ہمارے لیے کافی ہے۔‘
گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان ہوتی ہے۔
اس صورتحال میں سورج زمین کے پیچھے ہوتا ہے اور چاند زمین کے سائے میں چلتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گرینج کے معیاری وقت کے مطابق یہ پیر دو بجکر 35 منٹ پر شروع ہوا اور سات بجکر انچاس منٹ پر ختم ہوا۔ لیکن یہ زیادہ واضح پانچ بجکر 12 منٹ پر ہوا۔
یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں چاند زمین کے قریب ترین ہوتا ہے اور آسمان پر قدرے نزدیک دکھائی دیتا ہے۔
وولف یعنی بھیڑیا۔ پورے چاند گرہن میں ’وولف‘ لفظ کا اضافہ جنوری میں ہوا۔
یہاں ان چند تصاویر کو شامل کیا جا رہا ہے جو بی بی سی کو آپ ہی جیسے کچھ قائین کی جانب سے بھجوائی گئی ہیں۔
۔