انٹرنیٹ پر سیکس کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے جعلسازوں سے کیسے نمٹا جائے؟

،ویڈیو کیپشنانٹرنیٹ پر سیکس کے نام پر لوٹنے والے جعلساز

دنیا بھر میں ہزاروں افراد جعلسازوں سے دھمکی آمیز ای میلز موصول کرتے ہیں۔ یہ عام جعلسازی کے پیغامات سے مختلف ہوتے ہیں کیونکہ بعض اوقات ان میں ہیک ہوئے پاس ورڈ بھی شامل ہوتے ہیں۔ بی بی سی ٹرینڈنگ نے تفتیش کی ہے کہ جعلساز کیسے دعوی کرتے ہیں کہ ان کے پاس صارف کے فحش فلمیں دیکھنے کا ثبوت ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کتنے لوگ ان جعلسازوں کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔