’بچے کو پیدائش کے پہلے گھنٹے میں ماں کا دودھ پلایا جائے‘
عالمی ادارۂ صحت کا ہفتۂ شِیر مادر یا بریسٹ فیڈنگ ویک بدھ کو شروع ہوا۔ اس موقع پر پاکستان میں غیر سرکاری تنظیم ’ہیلپ‘ سے وابستہ ڈاکٹر یاسمین سلیمان نے بی بی سی اردو کے عمر آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر ماں کا دودھ پلایا جائے اور ابتدائی چھ ماہ کے دوران کوئی بھی دوسری غذا نہ دی جائے۔
انڈیا میں بچے کو ماں کا دودھ پلانے کی شرح 54 فی صد اور بنگلہ دیش میں 55 فی صد ہے۔ پاکستان میں یہ شرح زیادہ خراب ہے، خاص طور سے بلوچستان میں جہاں غذائیت کی کمی سے بچے پستہ قد اور کمزور ہیں۔ ماں کا دودھ بچے کی ذہنی اور جسمانی نشو و نما کے لیے کتنا ضروری ہے؟ سنیے ڈاکٹر یاسمین کی گفتگو

