شمالی یورپ میں ’نارنجی رنگ کی برف‘ کیوں پڑی؟

،تصویر کا ذریعہMargarita Alshina
شمالی یورپی ممالک کے افراد ’نارنجی‘ رنگ کی برف دیکھ حیران ہو گئے ہیں۔
روس، بلغاریہ، یوکرین اور رومانیہ سمیت شمالی یورپ کے افراد نے سوشل میڈیا پر نارنجی رنگ کی برف کی تصاویر پوسٹ کیں۔
مکمۂ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقہ کے صحرائے صحارا سے آنے والے ریت کے طوفان کی برف اور پانی میں آمیزش سے برف کا رنگ بدل گیا۔
ماحولیاتی تغیر کے سبب یہ مناظر ہر پانچ سال کے بعد دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن اس مرتبہ برف میں ریت کے آمیزش پہلے سے زیادہ ہے۔
لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ انھیں منہ کے اندر بھی ریت محسوس ہو رہی ہے۔
ان علاقوں میں رہنے والوں اور سکینگ کے لیے آنے والے افراد نے ان غیر معمولی مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔

،تصویر کا ذریعہKatrin JD


،تصویر کا ذریعہMargarita Alshina

،تصویر کا ذریعہKsusha Knopik





