آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عربی میں ’گڈ مارننگ‘ عبرانی زبان میں 'ان پر حملہ کرنا' کیسے ہوا
اسرائیل کی مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے گذشتہ ہفتے ایک فلسطینی شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب انھوں نے فیس بک پر عربی زبان میں ' گڈ مارننگ' لکھا تاہم ترجمے کی غلطی کی وجہ سے عبرانی زبان میں اسے 'ان پر حملہ کرنا' پڑھا گیا۔
اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تعمیراتی ورکر کو اشتعال دلانے کے شبہے میں کچھ دیر کے لیے حراست میں رکھا گیا تاہم ترجمے کی غلطی معلوم ہونے پر اسے رہا کر دیا گیا۔
فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں تعمیراتی ورکر کو مغربی کنارے پر ایک بلڈوزر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایسی گاڑیاں ماضی میں اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں استعمال کی جا چکی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مقامی عربی زبان میں کسی کا خیر مقدم کرنے اور کسی کو کوسنے کے لیے جو الفاظ ہیں ان میں صرف ایک ہی حرف کا فرق ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ فلسطینی شخص کی گرفتاری سے پہلے کسی عربی زبان بولنے والے اہلکار سے مشورہ نہیں کیا گیا اور صرف فیس بک کے خودکار ترجمے پر ہی انحصار کیا گیا۔
فلسطینی شخص کی جانب سے فیس بک پر کی جانے والی پوسٹ کو اب ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔