آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مارز چاکلیٹ مارکیٹ سے واپس اٹھانے کا فیصلہ
چاکلیٹ بنانے والی کمپنی مارز کا کہنا ہے کہ وہ گیلیکسی، مالٹیزرز ٹیزرز اور منسٹرلز کو دکانوں اور سے واپس اٹھا رہے ہیں کیونکہ ان میں ممکنہ طور پر سلمنیلا کی نشاندہی ہوئی ہے۔
مارز کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں بکنے والی یہ چاکلیٹس کو مارکیٹ سے واپس منگوا رہے ہیں۔
یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب ٹیسٹ میں اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ ان کے اجزا میں سلمنیلاہو سکتا ہے۔
مارز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے 'ہم فوڈ سیفٹی اتھارٹیز اور ہمارے گاہکوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ چاکلیٹس بازار میں فروخت کے لیے دستیاب نہ ہوں۔'
کمپنی کا کہنا ہے کہ تین ہزار سے کم تعداد میں یہ چاکلیٹس فروخت ہوئی ہیں۔
جن چاکلیٹس کے اجزا میں سلمنیلا کی نشاندہی ہوئی ہے ان میں گیلیکسی ملک 200 گرام بارز، منسٹرل 118 گرام پاؤچز اور ملٹیزرز ٹیزرز 35 گرام شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جن چاکلیٹس کو مارکیٹ سے ہٹایا جا رہا ہے ان میں گیلیکسی مل ملٹی پیک اور گیلیکسی کاؤنٹرز بھی شامل ہیں۔
مارز کمپنی نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ ان چاکلیٹس کی فروخت فوری طور پر بند کر دیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹیسکو نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ فوری طور پر ان چاکلیٹس کی فروخت بند کر رہی ہے۔
جن چاکلیٹس میں سلمنیلا کی موجودگی کا نشاندہی ہوئی ہے وہ مارز کی سلو فیکٹری میں تیار کی گئی تھیں۔
مارز کمپنی نے مزید کہا ہے کہ جنھوں نے متاثر ہوئی چاکلیٹس خریدی ہیں وہ مارز کسٹمر سروس سے رابطہ کریں اور اپنی رقم واپس لیں۔