آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دس چیزین جن سے ہم گذشتہ ہفتے لا علم تھے
1 . رولر کوسٹر کی سواری گردے کی پتھری نکالنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
2 . ایک سائیکل کے ڈبے پر ایک فلیٹ سکرین ٹی وی کی تصویر لگا دینے اس کی ترسیل کے دوران اس کو پہنچنے والے نقصان کے امکانات کو 80 فیصد کم کیا جا سکتا ہے۔
3 . میکسیکو میں 300 قسم کی بدعنوانی پائی جاتی ہے۔
4 . سانس سے لہسن کی بدبو ختم کرنے کا علاج ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
5 . امریکی مصنف ٹرومین کیپوٹی کی باقیات کی قمیت نیلامی میں 43,750 ڈالر کے برابر ہے۔
6 . دودھ پلانے والے جانور جو ذی حیات کو سب سے زیادہ ہلاک کرتے ہیں وہ انسان، بھالو یا بھیڑیا نہیں بلکہ نیولے کی نسل سے تعلق رکھنے والے میرکاٹ ہے۔
7 . برطانیہ اور جرمنی کے لیے کام کرنے والے ایک ڈبل ایجنٹ کی بیمار بیوی نے سپین واپس جانے کے لیے اپنے شوہر کے کام کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دے کر ان کی ڈی ڈے لینڈنگ کو خطرے میں ڈال دیا۔
8 . نوجوانی میں مہاسوں کا نکلنا بری خبر نہیں ہے۔ بے داغ جلد پر بڑھاپا جلدی آتا ہے۔
9 . کارٹون پروگرام سمپسن کے مرکزی کردار ہومر نے سیزن ایک سے 26 کے دوران 1.3 ملین میں سے 21 فیصد ڈائیلاگ ادا کیے۔
10 . برطانیہ میں گذشتہ برس 100 برس کی عمر کے 14,570 افراد تھے جو کہ گذشتہ تین دہائیوں کے مقابلے میں چار گنا تھے۔