بھارت انڈر-19 ورلڈ کپ کا فاتح

آخری وقت اشاعت:  اتوار 26 اگست 2012 ,‭ 07:33 GMT 12:33 PST

بھارت کی انڈر-19 ٹیم نے آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دیکر انیس سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کا عالمی کرکٹ کپ جیت لیا ہے۔

آئیرلینڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے سامنے جیت کے لیے 226 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے بھارتی بلے بازوں نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے اور بھارت انڈر-19 ٹیم نے مطلوبہ رنز سینتالیس اعشاریہ چار گیندوں میں ہی حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان انمکت چند نے بغیر آؤٹ ہوئے ایک سو گیارہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بھارت کو جیت سے ہمکنارکیا۔

بھارت کے وکٹ کیپر ایس کے پٹیل نے بھی عمدہ بلے بازی کی اور بغیر آؤٹ ہوئے باسٹھ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ڈبلو جی بسسٹو نے سب سے زیادہ ستاسی رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے سندیپ شرما نے چار وکٹیں لیے اور آسٹریلیا کو بڑا اسکور کرنے سے باز رکھا۔

اسی بارے میں

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>