بھارت میں آدم خور چیتا مار دیا گیا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
بھارت کی جنوبی ریاست کیرلا میں جنگل کے محافظوں نے دو افراد کو ہلاک کرنے والے آدم خور چیتے کو مار دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آدم خور چیتے نے گذشتہ ہفتے کیرلا کی ریاست میں 10 سے 12 سال کی عمر کے ایک کسان اور تمل ناڈو میں ایک خاتون کو مارنے کے علاوہ ایک دوسرے شخص پر حملہ کیا تھا۔
حکام کے مطابق آدم خور چیتے کو بدھ کی شام گدالر کے قریب مارا گیا۔
بھارت میں حالیہ دنوں میں چیتوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2011 میں 1,706 چیتے پائے جاتے تھے تاہم سنہ 2014 میں ان کی تعداد بڑھ کر 2,226 ہو گئی ہے۔
بھارت کے ضلعی حکام نے بدھ کی دوپہر جنگل میں ہرن کا پیچھا کرنے والے چیتے کو مارنے کے لیے جنگل کے 160 محافظوں کو تعینات کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ چیتے کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے جنگل کے ایک محافظ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
بھارت میں گذشتہ سال چیتوں کے حملے کے کئی واقعات سامنے آئے تھے جن میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کیرلا میں چیتوں کی جانب سے لوگوں کو ہلاک کرنے کے بڑھتے واقعات کے بعد ناراض کسانوں نے حکومتی دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اور انھیں خود مارنے کی دھمکی دی تھی۔







