شمالی کوریا کی فوجی پریڈ میں ہتھیاروں کے بجائے پی پی ای، گیس ماسک کی تشہیر

شمالی کوریا نے ملک کی 73ویں سالگرہ پر ایک انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں بڑے بڑے ہتھیاروں اور میزائل کے بجائے کورونا کی وبا کے دوران استعمال ہونے والے حفاظتی لباس اور گیس ماسک کی تشہیر کی گئی۔

شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنشمالی کوریا نے ریاست کے قیام کی 73ویں سالگرہ پر ایک انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں بڑے بڑے ہتھیاروں اور میزائل کے بجائے کورونا کی وبا کے دوران استعمال ہونے والے حفاظتی لباس اور گیس ماسک کی تشہیر کی گئی
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسرکاری میڈیا نے جمعرات کو پریڈ میں فائر برگیڈ کی گاڑیوں، ٹریکٹر اور آتش بازی کی تصاویر جاری کیں
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنملک کے رہنما کِم جانگ اُن، جو بظاہر پہلے سے دبلے لگ رہے تھے، لوگوں میں گھل مل گئے تاہم مجمعے میں کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسرکاری میڈیا کے مطابق رات کے وقت ہونے والی پریڈ میں مارچ کرتے سپاہی بھی دکھائی دیتے ہیں
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپریڈ کے ایک حصے میں ایسے سپاہی بھی نمودار ہوئے جنھوں نے نارنجی رنگ کا حفاظتی لباس یا پی پی ای اور گیس ماسک پہن رکھے تھے جو شاید شمالی کوریا کی سپیشل فورس تھی جسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنایا گیا
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنعام طور پر شمالی کوریا کی فوجی پریڈ ملک پر لگنے والی عالمی پابندیوں کے جواب کے طور پر دیکھی جاتی ہیں اور ان میں عموماً فوجی ساز و سامان اور میزائلوں کی نمائش کی جاتی ہے
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنعموماً یہ پریڈز مشکل وقت میں داخلی سطح پر حمایت حاصل کرنے اور عوام کے حوصلے بلند کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ گذشتہ 12 ماہ میں پیانگ یانگ میں منعقد ہونے والی تیسری پریڈ ہے