دلی میں ٹریکٹر پریڈ: کسانوں نے دلی کے لال قلعے پر کون سا پرچم لہرایا؟

دلی میں ’ٹریکٹر پریڈ‘ کے دوران کسانوں کی ایک بڑا تعداد لال قلعہ تک پہنچ گئی اور سینکڑوں مظاہرین قلعہ کی فصیل کے اس مقام پر کھڑے پرچم لہراتے دکھائی دیے ہیں جہاں روایتی طور پر انڈیا کے یوم آزادی پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔

انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں کسان منگل کو مختلف رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے ٹریکٹروں سمیت داخل ہو ئے جس کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں ایک کسان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکسانوں نے حکومت کی جانب سے دارالحکومت کی داخلی اور اندرونی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینر اور سیمنٹ کے بھاری بلاک ٹریکٹروں کے ذریعے ہٹا کر راستہ کھول دیا جبکہ پولیس نے کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس دوران کسانوں کی ایک بڑی تعداد لال قلعہ تک پہنچ گئی اور سینکڑوں مظاہرین قلعہ کی فصیل کے اس مقام پر کھڑے ایک پرچم لہراتے دکھائی دیے ہیں جہاں روایتی طور پر انڈیا کے یوم آزادی پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈیا کا جھنڈا بھی اپنی جگہ پر قائم ہے۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکئی افراد لال قلعے کی فصیل پر چڑھے اور وہاں پیلے رنگ کا ایک پرچم لہرایا جس کا نام ’نشان صاحب‘ ہے۔ اسے سکھوں کا ایک مقدس مذہبی پرچم سمجھا جاتا ہے۔ بی بی سی پنجابی کے نامہ نگار خوشحال لالی نے بتایا کہ یہ سکھ مذہب کا مقدس جھنڈا ہے جسے اکثر انڈیا اور پاکستان کے گوردواروں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جھنڈے کا کسی جماعت کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس تکونے پرچم پر سکھوں کا مذہبی نشان کھنڈا بنا ہوتا ہے جو ایک دو دھاری تلوار ہے۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشندوسری طرف دلی کے پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ کسان پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کسانوں کو تشدد میں ملوث نہ ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ امن قائم رکھیں اور مقررہ راستے سے واپس چلے جائیں۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپولیس نے کسانوں کو اس ریلی کے لیے شہر کے تین نواحی علاقوں میں محدود پریڈ کی اجازت دی تھی لیکن کسان دلی کا احاطہ کرنے والی مرکزی رنگ روڈ پر ریلی نکالنے پر مُصِر تھے۔ اس تصویر میں مظاہرے کے دوران لال قلعے پر ایک کسان نے تلوار اٹھا رکھی ہے۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس ریلی کے لیے ٹریکٹر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ دراصل کسانوں کا خیال ہے کہ ٹریکٹر کسان کا سب سے اہم اوزار ہوتا ہے۔
انڈیا، کسان، لال قلعہ، دلی، مظاہرہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکسان یونیینز نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے تینوں زرعی قوانیں واپس نہیں لیے تو وہ یکم فوری کو بجٹ پیش کیے جانے کے روز پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔