کسانوں کے احتجاج میں شامل گیارہ سالہ گرسمرت کور: ’مودی سرکار کے کالے قانون کو رد کروانے آئے ہیں‘

،ویڈیو کیپشنکسانوں کی جدو جہد میں شریک گیار سالہ سمرت کور

انڈیا میں گیارہ سالہ طالبہ سمرت کور کسانوں کے حقوق کے لیے احتجاج میں شامل ہیں۔ دہلی کی سرحد پر ہونے والے اس احتجاج میں شرکت کے دوران وہ اپنے امتحانوں کی تیاری بھی کر رہی ہیں۔

کسانوں کا یہ احتجاج کئی ہفتوں سے جاری ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نئی سرکاری اصلاحات انہیں ان کے حق سے محروم کر رہی ہیں۔ حکومت اور کسانوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے کئی دور اب تک ناکام ہو چکے ہیں۔