افغانستان: صوبہ بامیان میں بارودی سرنگیں صاف کرتیں نڈر خواتین
سوویت، افغان جنگ میں افغانستان کا صوبہ بامیان ایک بڑا محاذ تھا جو بارودی مواد سے بھرا ہوا تھا تاہم جلد ہی اس صوبے کو بارودی سرنگوں سے محفوظ علاقہ قرار دے دیا جائے گا۔
نمائندہ بی بی سی اولیا اطرافی نے حال ہی میں افغانستان کی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے ایک ایسے گروپ سے ملاقات کی ہے جو خواتین پر مشتمل ہے۔
اس ڈیجیٹل ویڈیو میں دیکھیے کہ یہ پُرخطر کام کرتے ہوئے خواتین کو کس طرح کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔


