کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقعے پر کرفیو: ’عید پر اتنی رونق ہوتی ہے، آج یہاں کچھ بھی نہیں ہے‘

،ویڈیو کیپشنعید کے موقع پر کشمیر میں معمول کے مطابق چہل پہل نہیں تھی

اس سال انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال کی طرح ہونے والی رونق نہیں تھی۔ پورے علاقے میں کرفیو تھا اور مرکزی جامع مسجد بھی بند تھی۔ مقامی شہریوں کے مطابق جہاں دن کا آغاز خوشی سے ہوتا تھا، وہاں اب ڈر و خوف کا سایہ ہے۔ حکام کے مطابق ماسوائے چند ایک مظاہروں کے علاوہ مجموعی طور پر صورتحال قابو میں تھی لیکن شہریوں کو کہنا ہے کہ عید جیسے موقع پر بھی یہاں کوئی رونق نہیں ہے۔

ہمارے نامہ نگار عامر پیرزادہ نے وہاں کیا دیکھا، جانیے اس ویڈیو میں۔