کیا امریکی پابندیوں کی قیمت غریب ایرانی ادا کر رہے ہیں؟

،ویڈیو کیپشنایرانی عوام پر پابندیوں کی وجہ سے مشکلات روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں

ایران کی امریکہ اور اس کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں بی بی سی کو ایران کے اندرونی حالات کا جائزہ لینے کا منفرد موقع ملا ہے۔

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کی اور ایران کے جوہری عزائم کو ختم کرنے کے غرض سے ملک پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ان پابندیوں کی وجہ سے ایران میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور کرنسی کی قیمت روز بروز گر رہی ہے۔ ایرانیوں کو غربت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور سب سے غریب لوگوں پر پابندیوں کا سب سے زیادہ اثر ہو رہا ہے۔

بی بی سی کی ٹیم ایران کے دو شہروں تہران اور قم گئی اور وہاں ایرانی باشندوں سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی۔ اس ٹیم میں بی بی سی کے نمائندے مارٹن پیشنس، کیمرا مین نک ملارڈ اور پروڈیوسر کارا سوِفٹ شامل تھیں۔