جے پور میں ہاتھی کی سواری کو خطرہ کیوں؟
انڈیا کا شہر جے پور اپنے قلعوں اور محلوں کے لیے ہی نہیں، ہاتھی کی سواری کے لیے بھی مشہور ہے۔ پہاڑی پر بنے ہوئے آمیر قلعے تک جانے کے لیے روزانہ سیکڑوں سیاح ہاتھی کی سواری کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ان میں سے متعدد ہاتھی ٹی بی کا شکار ہیں اور درجنوں ہاتھیوں کی بینائی بھی کمزور ہو چکی ہیں۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں ہاتھی کی سواری پر پابندی چاہتی ہیں۔
جے پور سے دیکھیے شکیل اختر کی رپورٹ۔


