رنگ برنگے اونی کمبل اوڑھے ہاتھی کے بچے

جنوب مشرقی ایشیا کے بعض حصوں میں غیر معمولی طور پر سرد موسم کی وجہ سے ہاتھی کے بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے انھیں ہاتھ سے بنے اونی کمبل اوڑھائے گئے ہیں۔

اونی جمپر میں ہاتھی کا بچہ

،تصویر کا ذریعہSave Elephant Foundation

،تصویر کا کیپشنہاتھیوں کے تحفظ کے ادارے (سیو ایلیفینٹ فاؤنڈیشن) کے بانی لیک شیلرٹ کا کہنا ہے کہ چین سے اس ہفتے آنے والی سردی کی لہر کی وجہ سے کئی ممالک جیسے کہ تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا میں ایسا درجہ حرارت ہے جو شاذونادر ہی ہوتا ہے۔ یہ گروپ میانمار میں قائم ’بان لاؤ‘ سمیت ہاتھیوں کے تحفظ کےلیے بنی پناہ گاہیں چلاتا ہے۔ بان لاؤ پہ رات گئے درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جو ہاتھی کے ایک بڑے بچے کے لیے بھی شدید سرد ہوتا ہے۔
اونی جمپر میں ہاتھی کا بچہ

،تصویر کا ذریعہSave Elephant Foundation

،تصویر کا کیپشنایک پارک کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ پہاڑوں پہ بنی ان پناہ گاہوں پہ گرمائش کےل یے رات بھر آگ جلا کے رکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے تمام جانوروں کو گرم رکھنے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں‘۔ سیو ایلیفنٹ فاونڈیشن جانوروں کو تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں سے صنعتوں سے بچاتا ہے اور ان کی بحالی کے لیے کام کرتا ہے۔
اونی جمپر میں ہاتھی کا بچہ

،تصویر کا ذریعہSave Elephant Foundation

،تصویر کا کیپشنہاتھیوں کے بچوں کے لیے یہ رنگ برنگا کمبل بین الاقوامی گروپ کے رضاکاروں کا کام ہے۔ انھوں نے اُن جانوروں کے لیے یہ اونی کمبل تیار کیے ہیں۔
اونی جمپر میں ہاتھی کا بچہ

،تصویر کا ذریعہSave Elephant Foundation

،تصویر کا کیپشنموسم سرما کے لباس میں یہ بچے دلکش نہیں لگتے؟ میانمار کے میدانی پارکس میں ہاتھی کے یہ بچے ایک ساتھ مل کر چہل قدمی کرتے ہیں۔
اونی جمپر میں ہاتھی کا بچہ

،تصویر کا ذریعہSave Elephant Foundation

،تصویر کا کیپشناور صرف ہاتھی کے بچے ہی نہیں جنھیں گرم لباس پہنایا گیا ہے بلکہ تھائی لینڈ میں چیانگ مائی کے قریب بالغ ہاتھیوں کو بھی سردی سے بچنے کے لیے مکمل طور پر لیس کیا گیا ہے۔ وہاں درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔
اونی جمپر میں ہاتھی کا بچہ

،تصویر کا ذریعہSave Elephant Foundation

،تصویر کا کیپشنایلیفنٹ نیچر پارک کے سوشل میڈیا صفحات پر یہ تصاویر بہت مقبول ہوئی ہیں۔ فیس بک پر ایک خاتون نے لکھا ’ موسم سرما کا شاندار مجموعہ۔‘ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ’سارے ہاتھی خوبصورت اور خوش لگ رہے ہیں۔‘