'سکول میں سب ہمیں پاکستانی کہتے ہیں'
انڈیا کے سکولوں میں بہت سے مسلمان بچوں کو ان کے مذہب کی وجہ سے طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پٹنہ اور لکھنؤ میں آٹھ سے بارہ سال کے بعض مسلم بچوں نے انھیں پیش آنے والی پریشانیاں بی بی سی کے ساتھ شیئر کیں۔ لکھنؤ کے ایک طالبعلم کو سکول میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا دیکھیے اس اینیمیٹڈ رپورٹ میں۔ یہ ویڈیو بی بی سی کی 'دلت - مسلم' سیریز کا حصہ ہے۔ پٹنہ میں سیٹو تیواری اور لکھنؤ میں سمیر آتماج مشر نے ایسے چند بچوں سے بات چیت کی ہے۔
