کونمارا پبلک لائبریری، انڈیا کا قدیم کتب خانہ

عالمی یوم کتب کے موقعے پر انڈیا کے جنوبی شہر چینئی کی تاریخی کونمارا پبلک لائبریری کو عوام کے لیے کھولا گیا۔

کونمارا پبلک لائبریری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعالمی یوم کتب کے موقعے پر انڈیا کے جنوبی شہر چینئی کی تاریخی کونمارا پبلک لائبریری کو عوام کے لیے کھولا گیا۔
کونمارا پبلک لائبریری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکونمارا پبلک لائبریری ہندوستان کے ان چار کتب خانوں میں شامل ہے جہاں ہندوستان میں شائع تمام کتابیں، اخبار اور جریدوں کی ایک کاپی پہنچتی ہے اور اسے نیشنل ڈپازٹری لائبریری کا درجہ حاصل ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی ڈپازٹری لائبریری بھی ہے۔
کونمارا پبلک لائبریری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس کا قیام سنہ 1896 میں عمل میں آيا تھا اور یہاں انتہائي اہم اور نادر کتابوں کا ذخیرہ ہے۔
کونمارا پبلک لائبریری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلائبریری ثقافتی عمارتوں کا حصہ تھی جسے عبادت گاہ عامہ بھی کہا جاتا تھا۔ یہاں ہند-عربی فن تعمیر کے مختلف ادوار کے نمونوں کے ساتھ قدیم رومن اور بازنطینی طرز تعمیر، مغل اور راجپوت طرز تعمیر اور جنوبی ہند کے ہندو فن تعمیر کے نمونوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
کونمارا پبلک لائبریری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس لائبریری کی نئی عمارت سنہ 1973 میں بنی تھی اور یہاں کتابوں کا وسیع زخیرہ ہے جس میں بنیادی ٹکسٹ بکس کے حصے کے ساتھ، جریدوں کا ہال، ریفرینس روم، ویڈیو روم ہے۔ اس میں ہندوستانی زبانوں کی کتابوں کے لیے ایک علیحدہ منزل ہے۔
کونمارا پبلک لائبریری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہاں کتابوں کے بعض چاہنے والوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ عالمی یوم کتب کے موقعے پر وہاں کتب بینی کے لیے آئے ہوئے تھے۔
کونمارا پبلک لائبریری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعالمی یوم کتب ہر سال 23 اپریل کو اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے تحت کتابوں کے مطالعے کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔