نریندر مودی کی بیوی حادثے میں زخمی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ناراض بیوی کار کے ایک حادثے میں بال بال بچ گئی ہیں۔

نریندر مودی کی ناراض بیوی جاشودابن کی کار ریاست راجھستان کی ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کار میں مسز جاشودابن سوار تھیں اس میں کل سات افراد سوار تھے جن میں سے ایک حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ باقی زخمی ہوئے ہیں۔ مسز جاشودابن اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

مسز جاشودابن کی نریندر مودی کے ساتھ 1967 میں شادی ہوئی تھی لیکن وہ شادی کے صرف تین برس اکٹھے رہے۔ شادی کے وقت نریندر مودی کی عمر سترہ برس تھی۔

مسز جاشودبن نے مختلف انٹرویوز میں کہا کہ نریندری مودی انھیں شادی کے صرف تین برس بعد ہی چھوڑ دیا تھا اور ان تین برسوں میں وہ صرف تین مہینے ہی اکٹھے رہے تھے۔

نریندر مودی نے پہلی بار 2014 میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی جب انھوں نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔

نریندر مودی کے مخالفین انھیں راسٹریہ سیوک سنگ میں شرکت کرنے کے بعد اپنی بیوی کو چھوڑنے کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔

.