آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کشمیر میں دھان کی فصل کی کٹائی کے مناظر
دھان کی فصل کے سرسبز کھیت اب اپنی سنہری رنگت میں ڈھل چکےہیں۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ فصل پک کر تیار ہو چکی ہے اور اب اس کی کٹائی ہو جانی چاہیے۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی پہاڑوں میں گھری وادیوں میں دھان یعنی چاول کی فصل کی کاشت عرصہ دراز سے کی جا رہی ہے۔ چاول یہاں بسنے والوں کی پسندیدہ خوراک بھی ہے۔ کشمیر سے اسے بڑے پیمانے پر برآمد نہیں کیا جاتا لیکن وہاں کے زیادہ تر حصے میں یہی فصل کاشت کرنے کا رواج ہے۔
اسے زیادہ تر کشمیر کے جنوبی اضلاع پلوامہ، اننت ناگ، کلگام اور شوپیاں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ ان علاقوں کو وادی میں چاول کی گیند کا نام دیا گیا ہے۔
فصل کی کٹائی کے لیے خاندان کا انحصار زیادہ تر مزدوروں کے بجائے اپنے اہلِ خانہ پر ہوتا ہے۔ جیسے ہی فصل پکتی ہے کوشش یہی ہوتی ہے کہ اسے جلد ازجلد کاٹ لیا جائے اس سے پہلے کہ بارش یا طوفان آ جائے یا پھر اجرت پر کام کرنے کے لیے کوئی مل نہ سکے۔
شمالی کشمیر کے ضلع گیندربل کے 56 سالہ محمد امین کہتے ہیں کہ 'ان دنوں مزدور مشکل سے ہی ملتے ہیں۔ ہر کسی کو اپنے خاندان کے لوگوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ‘
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی یہ مکین دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد اسے چھٹکتے ہوئے اس کا جائزہ لے رہی ہیں
کشمیر کے نواحی علاقوں میں کسان دھان کی فصل کی کٹائی کرتے ہوئے۔
فصل کی کٹائی کے بعد بالیوں کو باندھ کر چھٹکا جاتا ہے تاکہ کام میں تیزی ہو
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فصل کی کٹائی کے بعد دوسرے مرحلے میں اس کی صفائی کا آغاز ہوتا ہے۔ فصل کو کٹائی کے بعد ایک ایک جگہ اکھٹا کیا جاتا ہے اور اس کے گٹھے بنائے جاتے ہیں۔
فصل کی کٹائی میں خواتین اور مردوں کے ہمراہ خاندان کے نوجوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کشمیری نوجوان چاول کے دانے الگ کر کے اسے بوریوں میں ڈال رہے ہیں۔
اس پر مشقت کام میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
فصل کی کٹائی پر بچے اس خالی ہونے والے کھیت کو کرکٹ کھیلنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
چاول کو صاف کر کے بوریوں میں ڈالنے سے قبل کے مناظر۔
چلاچلاتی دھوپ میں کئی دنوں تک گھنٹوں کی محنت کے بعد کسان گھرانے اپنے کھیتوں سے فصل کی کٹائی مکمل کرتے ہیں۔ کیونکہ بارش کی بوندیں یا اولے سال بھر کی محنت پر پانی پھیر سکتے ہیں۔
تمام تصاویر بشکریہ ثاقب مجید