بہار میں سیلاب سے اب تک 200 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست بہار میں سیلاب اپنے زوروں پر ہے جس میں اب تک 202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

بہار سیلاب

،تصویر کا ذریعہDIPTENDU DUTTA

،تصویر کا کیپشنبہار کے ارڑیہ ضلعے میں سیلاب سے متاثر ہونے والے کنبے عارضی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ بہار کے 17 اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔
بہار سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبہار کے پورنیہ ضلعے میں سیلاب زدہ ایک گھر کا منظر جہاں گھر میں پانی گھس آنے کے بعد بچہ باہر بیٹھا ہوا ہے۔
بہار سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبہار کے ارڑیہ ضلعے میں لکڑی، پلاسٹک اور بانس سے بنے ایک ریفٹ پر دو بچے سیلاب زدہ علاقے میں جا رہے ہیں۔
بہار سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنریاست کے دگروا گاؤں میں سیلاب کے متاثرین کھانے کا انتظار کرتے ہوئے یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
بہار سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہاں چند بچے کھانے کے لیے قطاروں میں لگے نظر آ رہے ہیں اور ان میں کھانے کے لیے کھچڑی تقسیم کی جا رہی ہے۔
بہار سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنضلع ارڑیہ میں سیلاب سے متاثرین افراد نے سڑک کے کنارے عارضی پناہ گاہوں میں سکونت اختیار کر رکھی ہے۔
بہار سیلاب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسیلاب کی زد میں انڈیا کی دوسری ریاستیں بھی ہیں لیکن سب سے زیادہ نقصان بہار میں ہوا ہے۔ اس تصویر میں پورنیہ ضلعے میں چاروں طرف پانی سے گھرے ایک اونچے مقام پر ایک گاؤں کے لوگوں کو یکجا دیکھا جا سکتا ہے۔