اسلام آباد: مسلح شخص کی گرفتاری کا آپریشن مکمل

اسلام آباد میں اپنے اہلخانہ سمیت گاڑی میں محصور مسلح شخص کو کئی گھنٹے تک مذاکرات کے بعد ہونے والے آپریشن میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں اپنے اہلخانہ سمیت گاڑی میں محصور سکندر حیات نامی مسلح شخص کو کئی گھنٹے تک مذاکرات کے بعد ہونے والے آپریشن میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں اپنے اہلخانہ سمیت گاڑی میں محصور سکندر حیات نامی مسلح شخص کو کئی گھنٹے تک مذاکرات کے بعد ہونے والے آپریشن میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
سیاہ گاڑی میں سوار اس شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور روکنے پر اُس نے وہاں پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔
،تصویر کا کیپشنسیاہ گاڑی میں سوار اس شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور روکنے پر اُس نے وہاں پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔
ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گاڑی روک لی جس پر اس شخص نے اپنی گاڑی شہر کی مصروف شاہراہ جناح ایونیو پر کھڑی کر دی تھی اور وہاں وہ کئی گھنٹے تک اپنے اہلخانہ سمیت گاڑی میں بیٹھا رہا۔
،تصویر کا کیپشنملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گاڑی روک لی جس پر اس شخص نے اپنی گاڑی شہر کی مصروف شاہراہ جناح ایونیو پر کھڑی کر دی تھی اور وہاں وہ کئی گھنٹے تک اپنے اہلخانہ سمیت گاڑی میں بیٹھا رہا۔
سکندر دو خودکار ہتھیاروں سے مسلح تھا اور وہ وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔
،تصویر کا کیپشنسکندر دو خودکار ہتھیاروں سے مسلح تھا اور وہ وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔
سکندر اپنی اہلیہ کے ذریعے اپنے مطالبات حکام تک پہنچاتا رہا اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد ان کی اہلیہ محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔
،تصویر کا کیپشنسکندر اپنی اہلیہ کے ذریعے اپنے مطالبات حکام تک پہنچاتا رہا اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد ان کی اہلیہ محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔
اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام نے سکندر سے موقع پر پہنچ کر بارہا مذاکرات کیے تاہم وہ ہتھیار پھینکنے سے انکار کرتا رہا۔
،تصویر کا کیپشناسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام نے سکندر سے موقع پر پہنچ کر بارہا مذاکرات کیے تاہم وہ ہتھیار پھینکنے سے انکار کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق سکندر حیات کا تعلق وسطی پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے اور وہ چند روز قبل ہی کراچی سے آیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق سکندر حیات کا تعلق وسطی پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے اور وہ چند روز قبل ہی کراچی سے آیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم نے گاڑی بھی اسلام آباد سے ہی کرائے پر حاصل کی تھی
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق ملزم نے گاڑی بھی اسلام آباد سے ہی کرائے پر حاصل کی تھی
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ذرائع ابلاغ کی مکمل توجہ اس پر مبذول ہوگئی۔
،تصویر کا کیپشناس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ذرائع ابلاغ کی مکمل توجہ اس پر مبذول ہوگئی۔
ذرائع ابلاغ کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوع پر موجود رہی اور انتظامیہ کی بارہا درخواستوں کے باوجود پیچھے نہ ہٹی۔
،تصویر کا کیپشنذرائع ابلاغ کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوع پر موجود رہی اور انتظامیہ کی بارہا درخواستوں کے باوجود پیچھے نہ ہٹی۔
آخرِ کار آپریشن سے قبل سکیورٹی اہلکاروں نے قناتیں لگا کر ملزم کی گاڑی کو ذرائع ابلاغ اور عام شہریوں کی نظروں سے دور کر دیا۔ (تصاویر شیراز حسن)
،تصویر کا کیپشنآخرِ کار آپریشن سے قبل سکیورٹی اہلکاروں نے قناتیں لگا کر ملزم کی گاڑی کو ذرائع ابلاغ اور عام شہریوں کی نظروں سے دور کر دیا۔ (تصاویر شیراز حسن)