خیبر پختونخوا: نگران وزیراعلیٰ کی حلف برداری

آخری وقت اشاعت:  بدھ 20 مارچ 2013 ,‭ 12:40 GMT 17:40 PST

جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو خبیر پختون خوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) طارق پرویز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صوبے کے گورنر انجینیئر شوکت اللہ نے بدھ کو پشاور میں ان سے اس عہدے کا حلف لیا۔

ملک کے بقیہ تین صوبوں کے برعکس خیبر پختونخوا میں اسمبلی کی تحلیل سے قبل ہی حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ پر بھی اتفاق رائے ہوگیا ہے اور یہ کابینہ آنے والے ایک دو دن میں حلف اُٹھا لے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں سولہ وزراء شامل ہوں گے۔

دوسری جانب پشاور میں طارق پرویز کی بطور نگراں وزیراعلیٰ نامزدگی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو سات کے تحت سرکاری ملازم ہونے کے ناتے ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد تک طارق پرویز کسی عوامی عہدے کے اہل نہیں ہو سکتے اس لیے ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔

ادھر صوبہ سندھ میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کے نام پر متفق ہوگئی ہیں۔

اس بات کا اعلان بدھ کو وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے سردار احمد کے ہمراہ کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جسٹس علوی کا نام حکومت اور اپوزیشن کے اتفاقِ رائے کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>