قلعہ عبداللہ میں بدامنی کے خلاف احتجاج

آخری وقت اشاعت:  اتوار 27 جنوری 2013 ,‭ 15:43 GMT 20:43 PST

خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں نیٹو رسد پر متعدد حملے ہو چکے ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں افغانستان سے متصل ضلع قلعہ عبداللہ میں بھتہ خوری اور بدامنی کے واقعات کے خلاف مشتعل افراد نے بین الاقوامی شاہراہ احتجاجاً بند کر دی ہے۔

احتجاج کے باعث سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے علاوہ نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئی ہیں۔

کوئٹہ اور چمن کے درمیان بین الاقوامی شاہراہ کو اتوار کے روز مظاہرین نے گڑنگ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے دوسرے روز بھی بند کیے رکھا۔

مظاہرین اس شاہراہ پر بھتہ خوری، اغواء برائے تعاون اور گاڑیوں سے سامان لوٹنے کے واقعات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

کوئٹہ چمن شاہراہ طورخم کے بعد افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندہار اور جنوب مغربی علاقوں میں تعینات نیٹو افواج کے لیے بلوچستان کے راستے رسد کا دوسرا بڑا راستہ ہے۔

مظاہرین نے کوئٹہ اور چمن کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کر دی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرے میں شامل حاجی عبدالعلی اچکزئی نے صحافی محمد کاظم کو بتایا کہ چمن قلعہ عبداللہ روٹ پر بھتہ خوری کے علاوہ گاڑیوں سے سامان لوٹ لیا جاتا ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز اور علاقے کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا مطالبہ تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے اس اہم تجارتی راستے کو محفوظ بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بیشر احمد کے مطابق مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں کیونکہ مقامی انتطامیہ کے بعض اہلکاروں کے لاپرواہی کے سبب حکومتی رٹ کمزور ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی گئی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس روٹ پر بہتری کے لیے مناسب اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>