قاہرہ: ٹرین پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 19 ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 15 جنوری 2013 ,‭ 05:26 GMT 10:26 PST

حکام کے مطابق یہ ایک فوجی ٹرین تھی جو نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو لے کر جا رہی تھی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ ایک فوجی ٹرین تھی جو نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو لے کر جا رہی تھی۔

یہ ٹرین قاہرہ کے ایک فوجی کیمپ جا رہی تھی جس کے راستے میں جیزہ کے علاقے بدراشن کے قریب یہ پٹری سے اتر گئی۔

حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مصر میں سڑکوں اور ٹرین حادثات کا بہت برا ریکارڈ ہے جیسا کہ گزشتہ نومبر میں ایک ٹرین سکول کے بچوں سے بھری بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں پچاس وچے ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حادثے کے نتیجے میں ریلوے کے سربراہ اور ملک کے وزیر مواصلات کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

اس حادثے کے بعد ہونے والی تحقیقات سے ظاہر ہوا تھا کہ ریلوے کا پھاٹک اس حادثے سے قبل کھلا تھا کیونکہ سگنل پر مامور اہلکار سو گیا تھا۔

سوموار کو ہونے والے حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین مصر کے بالائی علاقوں سے قاہرہ پہنچ رہی تھی۔

جیزہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں ن دو درجن کے قریب لاشیں جائے حادثہ پر دیکھیں۔

اسی علاقے میں چار سال قبل دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ قاہرہ ہی میں دو ہزار دو میں ایک ٹرین میں آتشزدگی سے تین سو تہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>