پاکستان: انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

آخری وقت اشاعت:  منگل 13 نومبر 2012 ,‭ 21:06 GMT 02:06 PST

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے پاکستان کو تیسری بار کونسل کا رکن منتخب کر لیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے پیر کو پاکستان کو کونسل کا رکن منتخب کیا۔

انسانی حقوق کونسل میں تیرہ ممالک کا تعلق افریقہ سے، تیرہ کا ایشیاء سے، چھ کا مشرقی یورپ اور آٹھ کا لاطینی امریکہ اور جزائر غرب الہند سے ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کا رکن بننے کے لیے ستانوے ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ پاکستان نے ایک سو اکہتر ووٹ حاصل کیے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے امریکہ کو آئندہ تین برس کے لیے کونسل کا رکن منتخب کر لیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے ایک سو ترانوے ارکان نے جرمنی اور آئیر لینڈ کو بھی کونسل کا رکن منتخب کیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں منتخب ہونے والے دیگر ممالک میں ارجنٹائین، برازیل، آئیوری کوسٹ، ایسٹونیا، ایتھوپیا، جاپان، قزاقستان، کینیا، مونٹینگرو، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا بھی شامل ہیں۔

اقوام محتدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سنہ دو ہزار چھ میں قائم کی گئی تھی اور اس نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمیشن کی جگہ لی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>