امن مارچ کا مقصد کیا؟
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کا گیٹ وے سمجھے جانے والے ضلع ٹانک میں تحریکِ انصاف کے امن مارچ کے حوالے سے کوئی خاص گہما گہمی نہیں نظر آئی۔ ٹانک شہر میں ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ
اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں امن ریلی کو اتوار کو قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں داخل ہونے کے لیے پہلی چیک پوسٹ سے واپس کر دیا گیا۔
چیکپوسٹ سے واپس ہونے کے بعد عمران خان نے ریلی کے شرکاء سے ٹانک میں خطاب کیا۔
بی بی سی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کو کاوڑ چیک پوسٹ سے پی ٹی آئی کی امن ریلی کو واپس ٹانک کی جانب روانہ ہونا پڑا ۔ ان کے مطابق اس چیک پوسٹ پر فرنٹئیر کانسٹبلری کی بھاری نفری تعینات تھی اور وہاں گاڑیوں کے اس قافلے کو روکنے کے لیے کنٹینر رکھے گئے تھے۔

تاہم امن ریلی میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ قافلہ واپس ٹانک نہیں جا رہا بلکہ کسی اور راستے سے جنوبی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔ تاہم عمران خان نے بعد میں اپنے خطاب میں کہا کہ کیونکہ مغرب کا وقت قریب ہے اس لیے اگر امن ریلی جنوبی وزیرستان میں داخل ب ہو بھی جاتی تو اندھیرے کی وجہ سے سکیورٹی کے اور مسائل ہونگے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ کاوڑ چیک پوسٹ پر نہ صرف ایف سی بلکہ پولیس اور فوج کی نفری بھی موجود تھی اور وہاں راستے کو ایسے کھود دیا گیا تھا تا کہ گاڑیاں وہاں سے گزر ہی نہ سکیں۔
عمران خان کا ٹانک میں خطاب
ٹانک میں عمران خان نے امن ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے جلوس میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں علاقے کی پولیس کا بھی شکریہ ادا کر لیا۔ خطاب میں انہوں نے امریکہ پر تنقید کی اور کئی سیاسی رہنماوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جن میں صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان خاص طور پر شامل تھے۔
امن ریلی کے ساتھ چلنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس جلوس میں سینکڑوں کی تعدا میں گاڑیاں اور ہزاروں لوگ شامل تھے ۔ کچھ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس جلوس میں چھ سو سے زیادہ گاڑیاں تھیں۔
کلِک ریلی کو روکنے کے لیے انتظامات مکمل
کلِک ’وزیرستان داخلے پر پابندی‘
کلِک ’اجازت نہ دینے کی جواہات‘
اس سے ایک روز پہلے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں ریلی کے شرکاء رکاوٹیں عبور کر کے ٹان ک شہر میں داخل ہوئے تھے۔
اس سے قبل انتظامیہ نے ٹانک شہر سے کچھ فاصلے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ریلی کو روکا تھا۔ تاہم ریلی میں شامل افراد نے یہ رکاوٹیں ہٹا دیں اور ٹانک شہر کی جانب مارچ شروع کر دیا۔
ٹانک انتظامیہ کےایک اہلکار نے بتایا کہ منجھی خیل پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔ تاہم مذاکرات ناکام ہونے پر شرکاء نے کنٹینرز کو ہٹا کر مارچ جاری رکھی۔






























