پاکستان کے 75 سال: ’100 سال کا پاکستان نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو‘
بی بی سی اردو پاکستان کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے لایا ہے ایک نئی سیریز جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے بات کی جائے گی۔ ہر قسط میں نوجوانوں سے یہ جانیں گے کہ وہ اگلے 25 سال میں پاکستان کے مستقبل اور پاکستان میں اپنے مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
اس قسط میں ملیے ہانیہ عمران سے جو اسلام آباد میں رہنے والی سوشل ایکٹیوسٹ ہیں۔ ہانیہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے میں یقین رکھتی ہیں اور لوگوں میں اس سے متعلق آگائی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کے خیالات جانیے ان ہی کی زبانی۔
رپورٹ: آسیہ انصر ویڈیو: محمد ابراہیم
