آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کوئٹہ: عید کے روز لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ، بچوں اور خواتین کی شرکت
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عید الفطر کے پہلے روز لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے ریلی نکالنے کے علاوہ مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ریلی کا آغاز کوئٹہ پریس کلب سے ہوا اور ریلی کے شرکاء مختلف سڑکوں کا گشت کرتے ہوئے واپس پریس کلب پہنچے۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے طویل عرصے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ہر عید پر یہ مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کو رہا کیا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
تفصیلات ہماری اس ڈیجیٹل رپورٹ میں