شاری بلوچ: کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے اہلخانہ جنھیں اب بھی لگتا ہے ’جیسے یہ کوئی بُرا خواب ہے‘
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر تربت سے تعلق رکھنے والی شاری بلوچ منگل کو جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خودکش حملہ آور تھیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچ انتہاپسندوں نے خودکش حملے کے لیے کسی خاتون کو استعمال کیا ہے۔ شاری بلوچ کے خاندان کے افراد کے مطابق جب انھیں یہ خبر ملی تو یہ ان کے لیے ایک جھٹکے سے کم نہ تھی۔
شاری کے آبائی علاقے تربت سے اُن کے بارے ہمیں مزید بتا رہے ہیں نامہ نگار ریاض سہیل اور ساتھی محمد نبیل اس ویڈیو میں۔


