مری میں سنو ایمرجنسی اور ریسکیو آپریشن: برف میں پھنس جانے والوں پر کیا بیتی؟
پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شدید برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنسے ہوئے 22 سیاح جان کی بازی ہار گئے تھے۔ حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جبکہ مری اور گلیات جانے پر پابندی پیر کی شام تک برقرار رہے گی۔
’گاڑی چل ہی نہیں پا رہی تھی، ہم رونے والے ہوگئے، ہم نے دعائیں کیں شکر ہے ہم بچ گئے۔‘ یہ کہنا ہے ایک بچی کا جو اپنے خاندان کے ہمراہ مری میں ہونے والی شدید برفباری میں پھنس گئی تھیں۔
مری اور قریبی علاقوں میں آج بھی ریسکیو اور سڑکوں کو کلیئر کرنے کا کام جاری رہا۔ تفصیل بتا رہی ہیں ہماری ساتھی فرحت جاوید۔۔۔
ویڈیو اینڈ ایڈیٹنگ: موسیٰ یاوری



