اسلام آباد میں طوفانی بارش: دارالحکومت کی سڑکوں پر تنکوں کی طرح تیرتی گاڑیاں
اسلام آباد میں رات گئے اور صبح سویرے شدید بارش کے بعد بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں سڑکوں پر گاڑیاں پانی کے زور دار بہاؤ پر تنکوں کی طرح تیرتی نظر آئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سیلابی پانی کے باعث پھیلنے والے کچرے کی صفائی کا کام جاری ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

