خواتین کا عالمی دن 2021: پاکستان میں ’عورت مارچ‘ کے نعروں اور مطالبات کی تصویری جھلکیاں

خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کے کئی شہروں میں عورت آزادی مارچ کے تحت آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ عورت مارچ کے لیے تیار کردہ خصوصی پلے کارڈز اور پوسٹرز کی تصاویر جن کے ذریعے خواتین اپنے خیالات اور مطالبات کا اظہار کر رہی ہیں۔

اسلام آباد
،تصویر کا کیپشناسلام آباد ریلی میں ’عورت، عزت نہیں عورت انسان ہے‘ یہ پوسٹر اٹھائے اس جوڑے نے اس کے پیچھے کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق ’عورت کو صرف عزت ہی نہ دو اسے انسان بھی سمجھو، اور اگر انسان سمجھو تو عزت بھی دو‘
لاہور
،تصویر کا کیپشنلاہور سے ’پیار سے مت دیکھو بھائی‘ کی خالق کے مطابق وہ جب بھی گھر سے نکلتی ہیں کوئی نہ کوئی انھیں دیکھ رہا یا تاڑ رہا ہوتا ہے اور وہ خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔ ان کا پیغام ہے کہ عورتوں کی ہراسانی اور انھیں تاڑنے جیسے کام نہیں ہونے چاہییں کیونکہ اگر عورتوں کے لیے پردے کا حکم ہے تو مردوں کو بھی اپنی نظریں نیچی رکھنی چاہیں۔
کراچی
،تصویر کا کیپشنبیٹی کی پیدائش پر مبارکباد جیسے پوسٹر اٹھائے کراچی سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کا پیغام ہے کہ ’وہ عورت ہیں کوئی بوجھ نہیں‘
’مرضی کی ڈگری، مرضی کی شادی‘
،تصویر کا کیپشناسلام آباد ریلی میں نظر آنے والے ایک اور پوسٹر ’مرضی کی ڈگری، مرضی کی شادی‘ والے پوسٹر کی خالق کا کہنا تھا کہ بہت سی لڑکیاں اپنے شوق پورے نہیں کر سکتیں اور معاشرے کے دباؤ کے تحت انھیں شادیاں کر کے اپنے خواب بھولنے پڑتے ہیں اس لیے وہ یہ پوسٹر ان سب خواتین کے نام کرتی ہیں۔
ٹرانسجینڈر
،تصویر کا کیپشنلاہور ریلی کے دوران نظر آنے والے اس پوسٹر پر خواجہ سراؤں کے لیے بھی خواتین جیسے حقوق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مارچ
،تصویر کا کیپشناسلام آباد مارچ میں نظر آنے والے اس پوسٹر میں درج ہے کہ ’ماں کا، نانی کا، دادی کا، سب کا بدلہ لیں گے‘
زویا

،تصویر کا ذریعہZoya Anwer

،تصویر کا کیپشناس پوسٹر کی خالق پوچھ رہی ہیں کہ ’میں ابھی ابھی کام سے لوٹی ہوں، کیا آپ مجھے پانی کا ایک گلاس لا کر دے سکتے ہیں؟‘
لاہور
،تصویر کا کیپشنلاہور ریلی کے دوران نظر آنے والے اس پوسٹر میں عورتوں کی ذہنی، جسمانی، سماجی، معاشی اور سیاسی حفاظت کا مطالبہ کیا گیا ہے