کراچی میں طوفانی بارشیں: سڑکوں پر بہتے کنٹینر، پانی سے بھرے انڈر پاس
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں شہر کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ کراچی میں موسلادھار بارش کا تازہ سلسلہ جمعرات کی صبح شروع ہوا اور محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش شام گئے تک جاری رہ سکتی ہے۔
اس دوران کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور سڑکوں پر بہتے کنٹینر اور پانی سے بھرے انڈر پاس شہر میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کا ثبوت ہیں۔ مزید جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔


