کراچی میں طوفانی بارش کے بعد کے مناظر

کراچی میں بارش نے سڑکوں کو جیسے تالاب میں بدل ڈالا۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بارش کے بعد کراچی شہر کی تصاویری جھلکیاں

کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراچی میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نظام زندگی جیسے مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جن میں آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، کھارادر، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ملیر، ائیرپورٹ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتیز بارش سے کراچی میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، شہر میں سخی حسن سے ناگن چورنگی تک سڑک زیرآب آگئی اور صفورا چورنگی سےحسن اسکوائر آنے اور جانے والے روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشہر کے علاقے نیا ناظم آباد اور اوجھا کیمپس میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شہریوں کا کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبارش کے باعث ناگن چورنگی، شفیق موڑ، شاہراہ نارتھ ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل، نرسری اور شارع کورنگی پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ بارش کے پانی سے شہریوں کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بارش کے پانی میں خراب ہوگئیں
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش پی اے ايف فيصل بيس پر 118 ملی ميٹر ريکارڈ کی گئی، ناظم آباد میں 76.6، صدر 77 ، گلشن حدید 72، لانڈھی 69.5، موسمیات 71.2، یونیورسٹی روڈ 68.8، جناح ٹرمینل 57.2 اور پی اے ایف مسرور بيس پر 50 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشہر کے گلستان جوہربلاک تھری اے میں لینڈ سلائیڈنگ سے رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں دب گئیں، ملیر، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی،گلشن حدید، سعدی ٹاون، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعزیز آباد بلاک 2 میں بھی تیزبارش کے باعث سیوریج اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیوریج کی لائنیں پہلے سے خراب ہیں آج بارش کے بعد پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراچی میں بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل، بیشتر علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبارش کے بعد کراچی شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا