کورونا وائرس کے دنوں میں عید: بازار نہ جائیں، گھر بیٹھے آن لائن کپڑے خریدیں اور سلوائیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہِ رمضان کا اختتام ہوا چاہتا اور عید کی آمد آمد ہے، تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم عید پر نئے کپڑے نہ خریدیں؟

تاہم اس متعدی مرض سے بچاؤ کے لیے لیے گھر بیٹھنا بھی لازم ہے، تو ایسے میں عقل مندی اسی میں ہے کہ بازار جاکر عید کی خریداری کرنے کے بجائے آن لائن کپڑے خریدے اور سلوائے جائیں۔

گھر بیٹھے آن لائن کپڑے کیسے سلوائیں، جانیے ہماری ساتھی ترہب اصغر اور فرقان الٰہی سے۔