اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور انجینیئروں کو آرٹسٹ بنانے والا سکول
اسلام آباد میں واقع سیلف ورک نامی سکول میں ڈاکڑز، انجینیرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ڈرائنگ اور آرٹس جیسے فنونِ لطیفہ کے کورسز پڑھائے جاتے ہیں۔
اس سکول کا مقصد ان افراد کو وہ آزادی فراہم کرنا ہے جو وہ بچپن میں حاصل نہیں کر سکے اور والدین کے کہنے پر آرٹس کو چھوڑ کر دیگر شعبوں کو اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔ مزید جانیے نازش فیض اور محمد ابراہیم کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔


