سماحہ جہانگیر: ’یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ میری لی گئی تصویر نیشنل جیوگرافک میں شائع ہوئی‘
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی سماحہ جہانگیر پیشے کے اعتبار سے اوپٹومیٹرسٹ ہیں لیکن فوٹوگرافی کا شوق رکھتی ہیں۔ حال ہی میں معروف جریدے نیشنل جیوگرافک نے ان کی ایک تصویر شائع کی ہے۔ سماحہ کے فوٹوگرافی کے شوق، راستے کی مشکلات اور پھر کامیابی کے بارے میں دیکھیے بلال کریم اور نیّر عباس کی ڈیجیٹل ویڈیو۔
