پشاور کے پسندے: ’جو کھاتا ہے آ کر پوچھتا ہے اس میں ڈالا کیا ہے‘
عیدالاضحیٰ اور گوشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بڑی عید ہو اور گوشت نہ پکایا اور کھایا جائے، یہ کیسے ممکن ہے۔
چونکہ تہوار ہے تو کھانا بھی کچھ ذرا ہٹ کے ہونا چاہیے۔ بیشتر لوگ تو گوشت بنانے کے نت نئے طریقوں سے آگاہ ہوتے ہیں لیکن بعض کو شاید یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہو کہ اس عید پر گوشت کی کون سے ذش بنائی جائے۔
آپ کی اسی مشکل کے پیش نظر بی بی سی اس سیریز میں گوشت کے پکوان بنانے کی مختلف ترکیبیں اپنے صارفین کے لیے لائی ہے۔ دیکھیے اور اپنی پسند کی گوشت بنانے کی ترکیب آزمائیے۔
اس بار جانیے پشاور کے ان پسندوں کے بارے میں جنھیں کھانے والے بنانے والوں سے اس کی ترکیب پوچھے بنا نہیں رہ پاتے۔ دیکھیے بلال احمد کی ڈیجیٹل ویڈیو۔



