چپلی کباب: روایتی ذائقہ مگر ایک ’ٹوئسٹ‘ کے ساتھ
عیدالاضحیٰ اور گوشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بڑی عید ہو اور گوشت نہ پکایا اور کھایا جائے، یہ کیسے ممکن ہے؟
چونکہ تہوار ہے تو کھانا بھی کچھ ذرا ہٹ کے ہونا چاہیے۔ بیشتر لوگ تو گوشت بنانے کے نت نئے طریقوں سے آگاہ ہوتے ہیں لیکن بعض کو شاید یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہو کہ اس عید پر گوشت کی کون سے ڈش بنائی جائے۔
آپ کی اسی مشکل کے پیش نظر بی بی سی اس سیریز میں گوشت کے پکوان بنانے کی مختلف ترکیبیں اپنے صارفین کے لیے لائی ہے۔ دیکھیے اور اپنی پسند کے پکوان کی ترکیب آزمائیے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک ایسا تجربہ چپلی کباب پر بھی کیا گیا۔ دیکھیے محمد نبیل کی رپورٹ۔

